سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) عمداً ترک نماز کی قضا

  • 12677
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1370

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے مسلسل تین دن کی نمازیں ترک کردیں اور پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت عطا فرما دی اور میں نے نماز شروع کردی اور کوئی نماز نہ چھوڑی۔ البتہ مذکورہ تین دنوں کی نمازیں ضرور میرے ذمہ ہیں تو کیا میں ان کی قضا دوں یا عمداً ترک نماز کی قضا نہیں ہے، راہنمائی فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ٓپ پر قضا لازم نہیں ہے۔ البتہ یہ لازم ہے کہ سچی توبہ کریں، نماز کا اہتمام کریں، سنتوں کی حفاظت کریں اور کثرت کے ساتھ نفل نمازیں ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص169

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ