السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص فوٹو گرافی کی دکان میں شریک تھا مگر اب اس نے توبہ کرلی ہے، سوال یہ ہے کہ اس کام سے اب وہ اپنی شراکت کو کس طرح ختم کرے تاکہ اسے خسارہ بھی نہ ہو نیز اس دوکان سے حاصل ہونے والی کمائی کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شراکت کو حساب کتاب کرکے ختم کرلے یا اس قیمت پر صلح کرے جس پر فریقین راضی ہو جائیں۔ اس دوکان سے حاصل ہونے والی کمائی مباح ہوگی بشرطیکہ وہ جاندار چیزوں کی تصویروں کی کمائی نہ ہو۔ جاندار چیزوں کی تصویروں کی جو کمائی ہو اس کا خوب غور و فکر کرکے اندازہ لگا لے کہ وہ کل کمائی کا ایک چوتھائی یا ایک تہائی یا اس سے کم و بیش ہے تو اسے نیکی کے کاموں میں صدقہ کردے تاکہ وہ خود اس حرام کمائی سے بری الذمہ ہو کر اس سے دور ہو جائے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب