سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(204) ستاروں کی طرف دیکھنے کی دعا

  • 12664
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 1388

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ایک حدیث سنی ہے کہ جو شخص ستاروں کی طرف دیکھ کر یہ پڑھے:

﴿رَ‌بَّنا ما خَلَقتَ هـٰذا بـٰطِلًا سُبحـٰنَكَ فَقِنا عَذابَ النّارِ‌ ﴿١٩١﴾... سورة آل عمران


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں اس حدیث کو نہیں جانتا اور نہ ستاروں کی طرف دیکھنے کی کسی خاص دعا کو جانتا ہوں، البتہ بندے کو یہ حکم ضرور ہے کہ وہ ستاروں اور اللہ تعالیٰ کی دیگر مخلوقات کے بارے میں غور و فکر کرکے نصیحت حاصل کرے۔ آپ سورۂ آل عمران کی اسی آیت کی تفسیر، ابن کثیر میں پڑھ لیں۔ حافظ ابن کثیر رحمه اللہ علیہ نے اس آیت کی تفسیر میں بہت سی احادیث اور نصیحت کی عمدہ عمدہ باتیں ذکر فرمائی ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص155

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ