سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بیوی پر شوہر کے رشتہ داروں کی خدمت

  • 12634
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1423

سوال

بیوی پر شوہر کے رشتہ داروں کی خدمت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بیوی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سسرال والوں کی خدمت کرے۔ کیا وہ صرف اپنے شوہر کی خدمت کرے گی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی اعتبار سے شوہر کے رشتہ داروں کی خدمت کرنا بیوی پر لازم نہیں ہے۔شریعت نے صرف خاوند کی خدمت کا حکم دیا ہے ،اور ایسی کوئی نص موجود نہیں ہے ،جس میں شوہر کے رشتہ داروں کی خدمت کا تذکرہ ہو۔ہاں البتہ شوہر کی رضا کے لئے اس کے رشتہ داروں سے حسن سلوک اور اچھے طریقے سے پیش آنا چاہئے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے