سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) احادیث ضعیفہ

  • 12621
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1377

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی ایسی کتاب کی نشاندہی فرمائیں جس میں ضعیف اور منکر روایات بکثرت ہوں تاکہ میں ان سے اجتناب کرسکوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم آپ کو یہ نصیحت کریں گے کہ ضعیف اور منکر احادیث کے پڑھنے سے اجتناب کریںکیونکہ یہ احادیث تو ان اہل علم کو پڑھنی چاہئیں جو ضعیف اور صحیح میں تمیز کرسکیں۔ آپ کو ہم یہ نصیحت کریں گے کہ آپ ’’ ریاض الصالحین‘‘ کا مطالعہ کریں۔ یہ ایک بے حد قیمتی کتاب ہے، اس کتاب کے مؤلف نے اس میں صحیح و حسن احادیث کو جمع کیا ہے اور ضعیف سے اجتناب کیا ہے۔ کتاب کے اکثر ابواب کا آیات قرآنی سے آغاز کیا ہے، لہٰذا یہ ایک بہت مفید کتاب ہے۔ ایک مبتدی کو چاہیے کہ وہ مختلف قسم کی کتابیں نہ پڑھے کیونکہ اس صورت میں خدشہ ہے کہ اس کا فہم تمام مسائل کا استیعاب نہیں کرسکے گا، جس کی وجہ سے شکوک و شبہات پیدا ہوں گے اور مبتدی مشکلات میں مبتلا ہو جائے گا لہٰذا آپ صحیح کے پڑھنے پر اکتفاء کریں لہٰذا اگر آپ چاہیں تو ’’ اللؤلؤ والمرجان فیما اتفق علیه الشیخان‘‘ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یہ رسول اللہﷺ کی صحیح ترین احادیث کا مجموعہ اور ایک عظیم الشان اور مفید ترین کتاب ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص127

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ