سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(119) لونڈی اپنی مالکہ کو جنم دے گی

  • 12603
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 3436

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی رسول اللہﷺکی ایک حدیث میں یہ الفاظ ہیں:

«مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تَلِدَ الأَمَةُ رَبَّهَا»

’’قیامت کی نشانیوں میں ایک سے ایک نشانی یہ ہے کہ لونڈی اپنی ملکہ کو جنم دے گی۔‘‘ امید ہے آپ اس کے معنی  اورشرح بیان  فرمادیں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے معنی یہ ہیں کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ لونڈیوں کی کثرت ہو جائے گی حتیٰ کہ مملوکہ اپنی مالکہ کو جنم دے گی۔ یعنی لونڈی اپنے آقا سے جب حاملہ ہوگی تو وہ اپنی مالکہ کو جنم دے گی کیونکہ مالک کی بیٹی مالکہ اور مالک کا بیٹا مالک ہوگا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص114

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ