السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رمضان المبارک کے تین عشروں کیلئے جو الگ الگ تین دعائیں کتب اور انٹرنیٹ پر عام پھیلی ہوئی ہیں، کیا وہ سنت سے ثابت ہیں؟ پہلے عشرے کی دعا: یا حي یا قیوم برحمتك استغیث دوسرے عشرے کی دعا:استغفر الله ربی من كل ذنب و اتوب الیه تیسرے عشرے کی دعا: اللهم اجرنی من النار الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!رمضان کے مہینے میں اگرچہ کثرت سے دعائیں کرنی چاہئیں اور ان میں یہ دعائیں بھی کی جاسکتی ہیں۔لیکن ان دعاؤں کی تینوں عشروں کے ساتھ تخصیص کی کوئی دلیل نہیں ہے۔لہذا بہتر یہی ہے کہ بلاتخصیص ہی اللہ سے دعائیں کی جائیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |