سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سود کی رقم سے خریدی گئی بھینس کا دودھ خریدنا؟

  • 12583
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 728

سوال

سود کی رقم سے خریدی گئی بھینس کا دودھ خریدنا؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سودکی رقم سے خریدی گئی بھینس کا دودھ حلال رقم سے خرید کر استعمال کرنا جائز ہے؟ جبکہ دودھ خریدنے والا جانتا ہے کہ بھینس سود کے پیسوں سے خریدی گئی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں جائز ہے ،کیونکہ سود کا تعلق بھینس کے مالک سے ہے ،جو گناہ گار ہے۔اور دودھ خریدنے والا تو اپنی حلال کی کمائی سے خرید رہا ہے ،بھینس کے مالک کا گناہ خریدار پر نہیں آئے گا۔ہاں البتہ اس مالک کو سمجھایا جائے کہ سودی کاروبار حرام ہے آپ اس سے توبہ کر لیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے