السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا سحری کے بعد سونا منع ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! انسان دن اور رات میں کسی بھی وقت سو سکتا ہے بشرطیکہ فرائض اور واجبات میں کوتاہی واقع نہ ہو رہی ہو۔اگر تو سحری کھانے کے بعد نماز فجر ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو سحری کے بعد سونا ممنوع ہے۔اور اگر نماز کے ضائع ہونے کا خطرہ نہ ہو تو کچھ دیر سو جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔نیز یاد رہے کہ سحری آخری وقت میں کھانا افضل ہے،اگر آدمی آخری وقت پر سحری کھائے تو سونے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |