السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کانوں کا مسح کرناسنت سے ثابت ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی ہاں !کانوں کا مسح کرنا نبی کریم کی سنت سے ثابت ہے۔سیدنا ابن عباس آپ کے وضوء کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ بَاطِنِهِمَا بِالسَّبَّاحَتَيْنِ وَظَاهِرِهِمَا بَإِبْهَامَيْهِ،(نسائی:102،امام البانی نے اس حدیث کو حسن صحیح کہا ہے۔) پھر آپ نے اپنے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا، اندرونی حصہ کا مسح شہادت کی انگلیوں سے اور ظاہری حصہ کا دونوں انگوٹهوں سے ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |