سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں آستین کو اوپر کرنا یا پاجامے کوالٹا کرنا؟

  • 12555
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 859

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں آستین کو اوپر کرنےیا پاجامے کوالٹا کرنے کا کای حکم ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں آستینوں کو دہرا کرنا یا پاجامے کو دہرا کر کے اوپر کرنے سے نبی کریم نے منع فرمایا ہے۔ ارشاد نبوی ہے۔:

"أمرت أن أسجد على سبعة أعظم، وأن لا أكف شعراً، ولا ثوباً"(مسلم:490)

مجھے سات اعضا پرسجدہ کرنے کاحکم دیا گیا ہے اور اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں بال اکٹھے نہ کروں اور نہ کپڑے کو دہرا کروں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ