سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جادو کا کیسے علم ہو گا،اور اس کا علاج کیا ہے؟

  • 12554
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2791

سوال

جادو کا کیسے علم ہو گا،اور اس کا علاج کیا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگرہمیں شبہ ہو کہ ہم پر کسی نے جادو کروایا ہوا ہے تو ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ کس نے کروایا ہے۔؟ اور پھر اس کا توڑ کیسے ہوگا۔؟ کیونکہ ہمارے لیے تو جبرائیل آئیں گے نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جادو ہونے کا علم تو علامات اور تکلیف سے ہو جاتا ہے ،جو عامل حضرات اپنے تجربے سے بتا دیتے ہیں۔لیکن یہ معلوم ہونا کہ یہ جادو کس نے کیا ہے ،اس کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔اور اگر کوئی عامل ایسا بتاتا ہے تو وہ بھی عموما اپنے جنوں کے ذریعے معلوم کرتے ہیں۔لیکن یاد رہے کہ جن اکثر جھوٹ بولتے ہیں اور انسانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔غیب کا علم ا ن کے پاس بھی نہیں ہے۔

باقی رہا اس کا علاج تو وہ آپ ذکر واذکار ،نماز کے بعد کی دعاؤں اور قرآن مجید کی چند مخصوص آیات پڑھ کر کر سکتے ہیں۔اس موضوع پر مستقل کتب لکھی جا چکی ہیں،جن میں سے ایک دو کتب ہماری سائٹ پر دستیاب ہیں۔مطالعہ کے لئے درج لنک پر کلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے