سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99) تفسیر کی کتاب قرآن مجید کے برابر نہیں

  • 12539
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1305

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتب تفسیر پر یہ آیت کریمہ کیوں نہیں لکھی جاتی:

﴿لا يَمَسُّهُ إِلَّا المُطَهَّر‌ونَ ﴿٧٩﴾... سورة الواقعة

’’ جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتب تفسیر چونکہ مفسرین کے کلام اور اقوال پر بھی مشتمل ہوتی ہیں لہٰذا یہ بھی دیگر دینی کتب کی مانند ہیں، یعنی بے وضو انہیں ہاتھ لگانا جائز ہے خواہ ان میں قرآن مجید کا اکثر حصہ موجود ہو۔ البتہ اس مصحف کو بے وضو ہاتھ لگانا منع ہے جس میں مکمل قرآن مجید ہو یا اس کا اکثر حصہ موجود ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص91

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ