السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے ایک خواب دیکها ہے کہ جنت سے کچھ جوان لڑکےزمین پر آئے ہیں اور انہوں نے سفید احرام باند هے ہوئےہیں۔اور میں ان کے ساتھ مجلس میں بیٹھ کے باتیں کررہا ہوں، آپ مہربانی کرکے اس خواب کے تعبیر بتادیں، اور آخر میں آپ کو ایک بات بتادوں کہ 10 سال پہلے مجھے شدیدی کینسر ہوا تھا۔ ان 10 سالو ں میں میں نے بہت تکلیف و پریشانی دیکهی ہےجو میں آپ کو بتا نہیں سکتا ہوں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس خواب کی صحیح تعبیر تو ماہرین ہی بتا سکتے ہیں،لیکن اس سے جو میں سمجھا ہوں وہ شاید یہی ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالی نے بیماری کے بدلے میں آپ کے گناہوں کو معاف کر دیا ہے،اور اس خواب کے ذریعے آپ کو جنت کی بشارت دی ہے۔ آپ کو چاہئے کہ آپ اس بشارت سے اپنے آپ کو اللہ کے زیادہ سے زیادہ قریب کرنے کی کوشش کریں،اور بقیہ زندگی اللہ کے نیک اور فرمانبردار بندے بن کر رہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |