سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(86) حائضہ عورت کے لیے کتب تفسیر کا مطالعہ

  • 12523
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1179

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حالت جنابت یا حالت حیض میں دینی کتب مثلاً کتب تفسیر وغیرہ کا مطالعہ کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنبی اور حائضہ کے لیے کتب تفسیر اور فقہ، دینی ادب، حدیث اور توحید وغیرہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنا جائز ہے۔ ان حالتوں میں قرآن مجید کو بطور تلاوت پڑھنا منع ہے۔ دعا یا استدلال وغیرہ کے لیے پڑھنے کی ممانعت نہیں ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص84

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ