سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(429) رشوت کے متعلق حدیث کی تحقیق

  • 12448
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1533

سوال

(429) رشوت کے متعلق حدیث کی تحقیق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عام طورپر تھانہ جات کی دیوار پریہ حدیث لکھی ہوتی ہے کہ ’’رشوت دینے والااورلینے والادونوں آگ میں ہوں گے‘‘۔ وضاحت فرمائیں کہ مندرجہ بالاحدیث کس مستند کتاب میں موجود ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث کے الفاظ تلاش بسیار کے باوجود مجھے دستیاب نہیں ہو سکے، البتہ حافظ ہیثمی نے مسند البزار کے حوالہ سے بروایت عبدالرحمن بن عوف اس حدیث کا ذکر کیا ہے، نیز عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما  سے حدیث طبرانی کے حوالہ سے بیان کی ہے لیکن ان دونوں احادیث میں ’’کلاھما‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں ۔     [مجمع الزوائد، ص: ۱۹۹، ج۴]

علامہ البانی رحمہ اللہ  نے اس حدیث کوسند کے لحاظ سے ضعیف قراردیاہے۔    [ضعیف الجامع الصغیر، ص: ۱۹۲، ج۳]

قرآنی آیات اوردیگر مؤیدات سے معلوم ہوتا ہے کہ معنی کے لحاظ سے یہ حدیث صحیح اورقابل حجت ہے ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:433

تبصرے