سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کھڑے ہو کر پانی پینے سے عذاب

  • 12411
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 1342

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نبی کریم نے فرمایااگر تمہیں پتہ چل جائے کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے کتنا بڑا عذاب ہے تو تم اپنے حلق میں ہاتھ ڈال کر اس پانی کو نکال دو۔اور اگر اس وقت تم دیکھ لو کہ تمہارے ساتھ کتنی خوفناک شکل والا شیطان کھڑا ہے تو تم پانی پینا چھوڑ دو۔ کیا یہ حدیث درست ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس معنی کی  تو کوئی روایت ہمارے علم میں نہیں ہے،جس میں شیطان کا تذکرہ ہو،جہاں سے آپ نے یہ سنا ہے ،وہاں سے اگر حوالہ مہیا کردیں تو اس کی صحت اور ضعف کا فیصلہ کرنا ذرا آسان ہو جائے گا۔

ہاں البتہ  کھڑے ہو پانی پینے کی ممانعت والی ایک صحیح روایت مسلم شریف میں موجود ہے ،جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔

«لَا يَشْرَبَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ قَائِمًا، فَمَنْ نَسِيَ فَلْيَسْتَقِئْ»(مسلم:2026)

تم میں کوئی شخص کھڑے ہو کر پانی نہ پئے ،اگر کوئی بھول کر ایسا کر لے تو قے کر دے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ