سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بریلوی امام کے پیچھے سجدہ سہو کی کیفیت

  • 12408
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 814

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر ایک امام بریلوی فرقہ سے تعلق رکھتا ہو اور اپنے طریقے سے سجدہ سہو کرتا ہو تو کیا اس کی امامت میں ایک موحد کو بھی اسی طرح سجدہ سہو کرنا پڑے گا ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کی اقتداء ضروری ہے،خواہ وہ بریلوی ہو یا موحد ہو۔

نبی کریم نے فرمایا:

إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ(بخاری:378)

امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔

اگر آپ کے نزدیک اس بریلوی امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے ،اور آپ اس کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں،تو پھر سجدہ سہو کی کیفیت میں کیا حرج ہو سکتا ہے،جیسے وہ کرے ویسے ہی آپ بھی کر لیں۔ورنہ تو آپ ہر رکن ،واجب اور شرط کے بارے میں پوچھیں گے کہ ان کو کیسے کرنا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ