سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(381) خرگوش کی حلت پر قرآن وحدیث سے دلیل

  • 12373
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2413

سوال

(381) خرگوش کی حلت پر قرآن وحدیث سے دلیل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خرگوش کے حلا ل ہونے پرقرآن و حدیث سے کوئی صریح ثبوت ملتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دین اسلام میں حرام چیزوں کی نشاندہی کردی گئی ہے اور اس کے اصول بتادیئے گئے ہیں ۔جن کے تحت خرگوش حرام اشیاء کے ضمن میں نہیں آتا۔ خرگوش حلال ہے کیونکہ حضرت ابوطلحہ  رضی اللہ عنہ کے پاس ایک دفعہ خرگوش لایاگیا آپ نے اسے ذبح کیااور کچھ گوشت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آپ کے گھر بھیجا آپ نے اسے تناول فرمایا۔     [صحیح بخاری ،کتاب الصید: ۵۵۳۵]

جن روایات میں اس کے خون کی وجہ سے اسے نہ کھانے کاذکرہے وہ صحیح نہیں ہیں۔ حافظ ابن حجر  رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ مذکورہ حدیث سے خرگوش کاگوشت کھانے کا جواز فراہم ہوتا ہے ۔تمام علما کابھی یہی فتویٰ ہے، البتہ حضرت عبداللہ بن عمر  رضی اللہ عنہما کی طرف سے اس کی کراہت منقول ہے۔     [فتح الباری :۹/۶۶۲]

اس لئے خرگوش کے حلال ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ شیعہ حضرات کے کہنے سے اس کے متعلق اندیشائے دوردرازمیں مبتلانہیں ہونا چاہیے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:390

تبصرے