سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(434) جھوٹی گواہی سے روزہ کا باطل ہونا

  • 1236
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1200

سوال

(434) جھوٹی گواہی سے روزہ کا باطل ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جھوٹی گواہی سے کیا مراد ہے، کیا اس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جھوٹی گواہی کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان ایسی چیز کے بارے میں گواہی دے جسے وہ جانتا ہی نہیں یا جسے جانتا ہے اس کے خلاف گواہی دے۔ اس سے روزہ باطل تو نہیں ہوتا لیکن اس کا اجر و ثواب ضرور کم ہو جاتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ394

محدث فتویٰ

تبصرے