سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(367) قربانی کا جانور زندہ وزن کرکے فروخت کرنا شرعاً جائز ہے؟

  • 12358
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-10
  • مشاہدات : 807

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کاجانور زندہ وزن کر کے فروخت کرناشرعاًجائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

  عبادات اور معاملات میں فرق یہ ہے کہ عبادت میں جوازکے لئے حکم دیکھا جاتا ہے، یعنی شریعت نے اس عبادت کوبجالانے کاحکم دیاہو۔جس عبادت سے منع کیاہے یاجس کے بجالانے کاحکم نہیں دیا اسے نہیں کرناچاہیے جبکہ معاملات میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ شارع  علیہ السلام نے اس سے منع نہ کیا ہو، یعنی ہروہ معاملہ جائز ہے جس سے شریعت نے منع نہیں کیا۔صورت مسئولہ  کے متعلق شریعت نے منع نہیں کیااورنہ ہی اس میں کوئی ایسا سبب پایا جاتا ہے جس کی بنا پراسے منع قرار دیا جائے، لہٰذا قربانی کاجانوروزن کرکے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:380

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ