سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(430) سحری و افطاری زمین کے لحاظ سے ہوگی ، فضا کا اعتبار نہیں ہوگا

  • 1232
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1537

سوال

(430) سحری و افطاری زمین کے لحاظ سے ہوگی ، فضا کا اعتبار نہیں ہوگا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب سورج غروب ہو جائے، مؤذن اذان دے اور آدمی ایئرپورٹ پر روزہ افطار کر لے اور پھر ہوائی جہاز سے پرواز کرنے کے بعد وہ سورج کو دیکھ لے تو کیا کھانے پینے سے رک جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہمارا جواب یہ ہے کہ اس صورت میں اس کے لیے کھانے پینے سے رکنا لازم نہیں ہے کیونکہ افطار کے وقت وہ زمین پر تھا، غروب آفتاب کے وقت وہ ایسی جگہ موجودتھا جہاں سورج غروب ہوگیا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ہے:

«إِذَاأقبلُ اللَّيْلََ مِنْ هَا هُنَا وأدبر النهار من هامنا وغربت الشمس فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ» (صحيح البخاري، الصوم، باب الصوم فی السفر والافطار، ح: ۱۹۴۱)

’’جب تم دیکھو کہ رات ادھر سے آگئی ہے، اور دن ادھر سے رخصت ہوگیا ہے اور سورج غروب  ہوگیا ہے تو روزہ دار روزہ افطار کر لے۔‘‘

ایسی صورت حال میں اس کے لیے کھانے پینے سے رکنا لازم نہیں کیونکہ اس نے شرعی دلیل کے مطابق روزہ افطار کیا تھا اور اب شرعی دلیل کے ساتھ ہی اسے کھانے پینے سے رکنا لازم ہوگا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ392

محدث فتویٰ

تبصرے