سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(426) روزہ دار کا کلی یا ناک میں پانی ڈالنا

  • 1228
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1255

سوال

(426) روزہ دار کا کلی یا ناک میں پانی ڈالنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ دار کے کلی کرنے یا ناک میں پانی داخل کرنے سے، پانی اگر پیٹ میں چلا جائے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب روزہ دار کلی کرے یا ناک میں پانی ڈالے اور پانی اس کے پیٹ میں چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ اس نے قصد وارادے کے ساتھ ایسا نہیں کیا ہے اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَلَيسَ عَلَيكُم جُناحٌ فيما أَخطَأتُم بِهِ وَلـكِن ما تَعَمَّدَت قُلوبُكُم...﴿٥﴾... سورة الأحزاب

’’اور جو بات تم سے غلطی کے ساتھ ہوگئی ہو اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں لیکن جو قصد دل سے کرو اس پر مواخذہ ہے۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ391

محدث فتویٰ

تبصرے