السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا روزہ دار کے مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس پر کیا کفارہ واجب ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر روزہ دار مشت زنی کرے اور اس سے انزال ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس پر اس دن کے روزے کی ادائے قضا واجب ہوگی لیکن کفارہ واجب نہیں ہوگا کیونکہ کفارہ صرف جماع کی صورت میں واجب ہوتا ہے۔ اسے اپنے اس فعل کی وجہ سے توبہ کرنی چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب