السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتا وہ کیا کرے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگرکوئی بیماری یابڑھاپے کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکتا اگرآیندہ تندرست ہونے کی امید نہ ہو توقضاکی بجائے وہ فدیہ اد اکرے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ’’اورجولوگ روزہ کی طاقت نہیں رکھتے وہ فدیہ کے طورپر ایک مسکین کوکھانا کھلائیں۔‘‘ [۲/البقرہ :۱۸۴]
اگر کوئی اتنا بوڑھا ہو گیا ہوکہ روزہ رکھنے کی ہمت نہیں رہی تو وہ بھی فدیہ دے، جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فتویٰ ہے فرماتے ہیں کہ بہت بوڑھے کے لئے رخصت ہے کہ وہ خود رکھنے کے بجائے ہر دن کسی ایک مسکین کو دو وقت کا کھانا دے دے اور اس پر روزہ کی قضا نہیں ہے۔ [مستدرک حاکم، ۴۴،ج۱]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب