سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(207) روزہ افطاری کے بعد جہاز کے سفر میں سورج نظر آنا

  • 12193
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1206

سوال

(207) روزہ افطاری کے بعد جہاز کے سفر میں سورج نظر آنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میں سعودیہ جانے کے لئے لاہور ایئر پورٹ پرتھا کہ اذان مغرب ہونے لگی میں نے روزہ افطار کرلیا، پھرمجھے ہوائی جہاز کی پرواز کے دوران سورج نظرآیا توایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی حالت میں کھانے پینے پرکوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ جب روزہ افطار کیا توزمین کے اعتبار سے سورج غروب ہو چکا تھا، رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کاارشاد گرامی ہے: ’’جب تم دیکھو کہ رات ادھر سے آگئی توروزہ دار اپناروزہ افطار کر لے۔‘‘   [صحیح بخاری، الصیام:۱۹۴۱]

اب جب روزے دار اپناروزہ افطار کرنے کے بعد ہوائی جہاز میں محوپرواز ہے تو اسے کھانے پینے سے منع کرنا د رست نہیں ، کیونکہ اس نے شرعی دلیل کے مطابق روزہ افطار کیاہے اوراب شرعی دلیل کے ساتھ ہی اسے کھانے پینے سے منع کیا جاسکتاہے۔

اس بنا پر اسے اس تکلف میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ کھانے پینے سے باز رہے ۔     [واللہ اعلم بالصواب]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:238

تبصرے