سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(416) دانتوں سے نکلنے والے خون روزے پر اثرانداز نہیں ہوتا

  • 1218
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1448

سوال

(416) دانتوں سے نکلنے والے خون روزے پر اثرانداز نہیں ہوتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزہ دار کے مسوڑھے سے خون نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

دانتوں سے نکلنے والا خون روزے پر اثر انداز نہیں ہوتا لیکن مقدور بھر حد تک کوشش کر کے اسے نگلنے سے احتراز کرنا چاہیے۔ اسی طرح اگر نکسیر پھوٹ گئی اور اسے نگلنے سے احتراز کیا تو یہ بھی روزے پر اثر انداز ہوگی نہ اس سے ادائے قضا لازم آئے گی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ388

محدث فتویٰ

تبصرے