سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(182) زکوٰۃ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ زکوٰۃ دینا

  • 12167
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 883

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کے پاس ایک لاکھ روپے ہیں جس کی اس نے زکوٰۃ ادا کردی ہے اگلے سال پچاس ہزار مزید اس کے ساتھ مل جاتا ہے اب آیندہ پچاس ہزار روپے سے زکوٰۃ دیناہوگی یاایک لاکھ پچاس ہزارروپے سے کیونکہ ایک لاکھ روپے کی زکوٰۃ توادا کردی گئی ہے ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زکوٰۃ کے لئے ضابطہ حسب ذیل ہے:

1۔  پس انداز کیاہوامال نصاب کوپہنچ جائے ۔                             

2۔  وہ ضرورت سے زائد ہو۔

3۔  اس پرسال گزرجائے ۔

صورت مسئولہ میں ڈیڑھ لاکھ پرزکوٰۃ دیناہوگی کیونکہ اس میں مذکورہ شرائط پائی جاتی ہیں۔ ہاں، اگر اسے کسی مصرف میں استعمال کرلیاجائے تواس میں زکوٰۃ وغیرہ نہیں ہوگی ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:220

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ