سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(179) زیور کا نصاب

  • 12164
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1053

سوال

(179) زیور کا نصاب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی اپنے دوشادی شدہ بیٹوں کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے ہے گھر میں کھانا وغیرہ بھی اکٹھاہی کھایا جاتا ہے میری بیوی اوردونوں بیٹوں کی بیویوں کازیور اگر جمع کیاجائے تونصاب کوپہنچ جاتا ہے کیاہمیں اس زیورسے زکوٰۃ دیناپڑے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

  زکوٰۃ کے لئے ضروری ہے کہ انفرادی طورپر ایک کازیور ۷تولہ ۶ماشہ ہو ،اس میں چالیسواں حصہ زکوٰۃ واجب ہوگی ، اگرانفرادی طورپر ہرایک کااتنانہیں ہے تواس میں زکوٰۃ نہیں ہوگی ،ان تمام کے زیور ات کامجموعی وزن اگرنصاب کو پہنچ جاتا ہے تواس میں زکوٰۃ نہیں ہے اگرچہ کھانا وغیرہ اکٹھا ہی کیوں نہ ہو۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:219

تبصرے