ایک شخص نے دوران گفتگو یہ کہا امام ابوحنیفہ کی کتاب میں گپ بازی ہے کیا ایسا کہنا درست ہے ؟
یہ اس شخص کی گستاخانہ بات ہے جس سے اس کو توبہ کرنی چاہیے ۔ ائمہ کرام کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنے والی گفتگو سخت جرم ہے ۔ جہاں تک حضرت امام ابو حنیفہ کی کسی تالیف کا تعلق ہے اس کے بارے میں مشہور مؤرخ مولانا شبلی نعمانی حنفی مرحوم نے سیرت النعمان میں لکھا ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت کی طرف کسی بھی کتاب کی نسبت صحیح نہیں ، اور اگر کوئی انہوں نے تحریر فرمائی تھی تو وہ معدوم ہے ،پھر انہوں نے اس کی تفصیل لکھی ہے جو مطالعہ کے لائق ہے ۔