سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) نمازِ جنازہ میں دعائے استفتاح میں اضافہ کرنا

  • 12140
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1127

سوال

(169) نمازِ جنازہ میں دعائے استفتاح میں اضافہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازجنازہ پڑھتے وقت بعض لو گ دعائے استفتاح میں ’’وجل ثناؤك‘‘ کااضافہ کرتے ہیں، کیایہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم نے کسی سابقہ فتویٰ میں لکھا تھا کہ نماز جنازہ میں دعائے استفتا ح پڑھنا محل نظر ہے کیونکہ رسول  اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کاپڑھنا ثابت نہیں ،پھر اس دعا میں ’’وجل ثناؤك ‘‘کاپیوند لگا کر نماز جنازہ میں پڑھنا مزید خدشات وخطرات کاباعث ہے۔ ہمارے علم کے مطابق یہ اضافہ حدیث کی کسی معتبر یاغیر معتبر کتاب میں منقول نہیں ہے، کتب فقہ میں مثلاً: ہدایہ اوردر مختار وغیرہ میں کسی قسم کے حوالہ کے بغیر ان الفاظ کوذکر کیاگیا ہے، حدیث میں ہے کہ ’’جس نے ہمارے امریاعمل کے خلاف کوئی کا م کیا وہ مردود ہے۔‘‘ [صحیح بخاری، الاعتصام، باب نمبر: ۲۰تعلیقاً]

رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’جس نے ہمارے دین میں کسی نئی چیز کورواج دیا وہ بھی مردود ہے۔‘‘    [صحیح بخاری، الصلح: ۲۶۹۷]

ان حقائق کے پیش نظردعائے استفتاح میں مذکورہ اضافہ انتہائی محل نظر ہے۔  [و اللہ  اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:206

تبصرے