سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

امام کی اقتداء

  • 12134
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 715

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنی چاہئے یا کھڑے ہو کر ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ مسئلہ اہل علم کے ہاں مختلف فیہ ہے۔

1۔بعض کہتے ہیں کہ امام کے ساتھ ساتھ مقتدی کو بھی بیٹھ کر نماز ادا کرنی چاہئے،ان کی دلیل بخاری مسلم کی وہ حدیث جس میں نبی کریم نے فرمایا:

وإذا صلى جالساً فصلوا جلوساً أجمعون

اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔

2۔بعض کہتے ہیں کہ مقتدی کھڑے ہو کر ہی نماز ادا کریں گے،ان کی دلیل نبی کریم کا وہ عمل ہے کہ آپ نے مرض الموت میں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور صحابہ کرام نے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کی۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دونوں عمل ہی درست ہیں۔بعض اہل علم نے ان دونوں روایات میں کچھ یوں جمع کی ہے کہ اگر امام مستقل بیٹھ کر نماز پڑھاتا ہو تو مقتدی کھڑے ہو کر نماز پڑھیں اور اگر وہ کسی عارضے کی بناء عارضی طور پر بیٹھ گیا ہو تو مقتدی بھی بیٹھ جائیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ