سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

غسل کا مکمل طریقہ۔؟

  • 12100
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1020

سوال

غسل کا مکمل طریقہ۔؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غسل کا مکمل طریقہ کیا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غسل دو طرح کا ہوتا ہے۔

1۔غسل جنابت:

غسل جنابت کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ غسل جنابت کی نیت سے استنجا کرتے ہوئے اپنی شرمگاہ کو اچھی طرح سےدھوئیں،اور اپنے جسم پر لگی نجاست کو صاف کریں، پھر نماز والا مکمل وضوء کریں،اس کےبعد اپنے سرپر تین چلو پانی ڈالیں اور بالوں کو اچھی طرح رگڑیں،پھر آپ مکمل جسم پر پانی ڈال لیں،اس طرح آپ کا غسل مکمل ہو جائے گا۔

اگر آپ ایسی جگہ غسل کر رہے ہیں جہاں پانی کے چھینٹے پڑنے کا خدشہ ہو تو احتیاطاً پاؤں نہ دھوئیں،اور غسل مکمل کر لینے بعد آخر میں پاؤں دھولیں۔ یہ آخر میں پاؤں دھونے کی وجہ چھینٹوں کا پڑنا ہے ،ورنہ آپ اپنے وضوء کے ساتھ ہی دھوئیں گے۔

2۔ ٹھنڈک اور صفائی حاصل کرنے کے لئے غسل:

اس غسل کے لئے آپ جیسے چاہیں غسل کر سکتے ہیں،لیکن اگر اس کو بھی اجر کی نیت سے غسل جنابت پر قیاس کرتے ہوئے سنت کے مطابق کریں گے تو اس پر بھی نیت کے مطابق ثواب ملے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے