سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(115) سجدہ تلاوت کی وجہ؟

  • 12070
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 924

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 قرآن کریم میں مختلف مقامات پرسجدہ تلاوت کرنے کاحکم دیا گیا ہے آیت سجدہ میں کوئی مخصوص لفظ ہوتا ہے جس کی وجہ سے سجدہ کرنے کا حکم ہے یااورکوئی وجہ ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن کریم میں جن آیات کی تلاوت پرسجدہ کرنے کاحکم ہے وہاں کوئی ایسا مفہوم ضرور ہے جسے سجدہ سے مناسبت ہوتی ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ جہاں بھی سجدہ وغیرہ کاذکر ہووہاں سجدہ تلاوت کرناضروری ہو، جیسا کہ سورۂ یوسف میں گیارہ ستاروں اورشمس وقمر کے سجدہ کرنے کاذکر ہے لیکن وہاں سجدہ تلاوت کاحکم نہیں ہے ۔بہرحال جن مقاما ت پرسجدہ کرنے کاحکم ہے وہ رسول  اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت شدہ ہیں ہمیں وہاں سجدہ تلاوت کرناچاہیے ۔اس سجدہ کی مناسبت ہماری سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔اس کے متعلق ہمیں دماغ سوزی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔    [واللہ اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:149

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ