سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) مکہ مکرمہ میں چار مصلے مقلدین کے لیے ہیں؟

  • 12066
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 1885

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے سناہے کہ مکہ مکرمہ میں چارمصلے ہیں اور وہ بھی مقلدین کے لئے مخصوص ہیں، اس کے متعلق حقیقت حال سے آگاہ فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تو حید کی نشرواشاعت میں مصروف حکومت سعودیہ کے عہد مبارک سے بیت  اللہ  میں ایک ہی مصلیٰ ہے۔ وہ بھی  اللہ  کے حکم کی تعمیل کے پیش نظر ہے کہ ’’تم مقام ابراہیم کونماز کی جگہ بناؤ۔‘‘     [۲/البقرہ :۱۲۵]

وہاں آج کل ایک ہی مصلیٰ ہے۔ چار نہیں ہیں تقلید جامد کی نحوست سے کسی وقت وہاں چار مصلے تھے ۔اس وقت جب حنفی مصلیٰ پرنماز ہوتی توشافعی اپنے مصلیٰ پرنماز پڑھتے تھے، یعنی بیت  اللہ  جووحدت ملت کی علامت تھا اسے چار حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا، اللہ  تعالیٰ حکومت سعودیہ کوجزائے خیردے کہ اس نے چار مصلوں کوختم کرکے صرف ایک مصلیٰ پرلوگوں کوجمع کردیا ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:148

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ