السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تیمم کرنے کا صحیح طریقہ کیاہے وضاحت کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمم کے لئے دونوں ہاتھ زمین پرمارے، پھران میں پھونک لگائی ۔اس کے بعد ان کے ساتھ اپنے منہ اوردونوں ہاتھوں پرمسح کیا۔ [صحیح بخاری:۳۳۸]
یعنی الٹے ہاتھ سے سیدھے ہاتھ پر،سیدھے ہاتھ سے الٹے ہاتھ پر مسح کیا،پھر دونوں ہاتھوں سے چہرہ کامسح کیا ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب