السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وضو کے بعد پانی کے دوگھونٹ پیناسنت ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر پانی پینے کی ضرورت ہویاکوئی مسئلہ بتانا مقصود ہوتو وضوسے بچاہواپانی پینے میں کوئی حرج نہیں ہے، جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے کوفہ میں ایک مرتبہ وضو کیا، پھر کھڑے ہوکر بچا ہوا پانی نوش کیا اورفرمایا کہ ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کواس طرح کھڑے ہوکر پانی پیتے دیکھا ہے۔‘‘ [صحیح بخاری: ۵۶۱۶]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب