السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت جنابت کی حالت میں اپنے بچے کودودھ پلاسکتی ہے یانہیں ؟کتا ب و سنت کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جنبی عورت کے لئے یہ پابندی ہے کہ نماز کی ادا ئیگی اس حالت میں نہیں کرسکتی کیونکہ اس قسم کی عبادت کے لئے طہارت شرط ہے، جیسا کہ حیض ونفاس والی عورت کے لئے شرط ہے کہ جب وہ حیض ونفاس سے پاک ہوتو نمازوغیرہ کی ادائیگی کے لئے طہارت واجب ہے لیکن بچے کودودھ پلانے کے لئے طہارت شرط نہیں ہے، جیسا کہ کھانا پکانے اورگھر کے دوسرے کام کاج کرنے کے لئے طہارت ضروری نہیں۔ اس لئے عورت کاغسل سے قبل دودھ پلاناجائز ہے، خواہ وہ غسل جنابت ہویاغسل حیض یاغسل نفاس، ان حالات میں بچے کودودھ پلانے کے لئے طہارت کی شرط لگانا کتاب وسنت سے ثابت نہیں ہے ۔ [واللہ اعلم]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب