سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) مسجد کے فنڈ سے جلسہ وغیرہ کروانا

  • 11990
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1368

سوال

(36) مسجد کے فنڈ سے جلسہ وغیرہ کروانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  مسجد کی ضرورت کے لئے جوچندہ وصول کیا جاتا ہے کیا اس رقم سے جلسہ وغیرہ کاخرچہ برداشت کیا جاسکتا ہے (یعنی اس چندے سے ا شتہارات علما حضرات کے کھانے ودیگر لوازمات پورے کئے جاسکتے ہیں؟)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد کے لئے جوچندہ جمع کیاجاتا ہے اسے صرف مسجد کی ضروریات اوراس کے دیگر لوازمات وغیرہ پرہی صرف کیا جاسکتا ہے، مثلاً: بجلی کابل ،صفیں خریدنا ،وضو کااہتمام اور پانی کاانتظام وغیرہ ۔جلسہ وغیرہ کااہتمام مسجد کی بنیادی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مقامی طورپر دعوت وارشاد کاکام خطیب سے پورا ہورہاہے ۔اگر اہل مسجد جلسہ وغیرہ کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تواکیلے جلسہ کے نام پرالگ چندہ جمع کیا جائے ،مسجد کاچندہ جومسجد کے نام سے جمع کیا گیا ہو اسے مسجد کی ضروریا ت پرہی صرف کرناچاہیے اگر مسجد میں مستقل طور پررشد وہدایت کابندوبست کردیاجائے توسب سے بہتر ہے تاکہ مسجد میں آنے والے نمازی اپنی دینی تشنگی دور کرسکیں اورزندگی میں پیش آمدہ مسائل کاحل تلاش کرسکیں۔     [و اللہ  اعلم]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2،صفحہ:80

تبصرے