السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ ثابت ہے کہ حاجی چار سو آدمیوں کی شفاعت کرے گا ؟۔ (سلام طالب علم ) ۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میں نے یہ حدیث کنز العمال :(5/14)رقم : (1184) میں دیکھی تھی ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہﷺ نےحاجی اپنے گھرانے کے چار سو آدمیوں کےلیے شفاعت کرے گا اور وہ گناہوں سے ایسے نکل جائےگا جیسا کہ اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا ۔ (بزار)
لیکن ہم نے ابھی تک اس کی سند نہیں دیکھی پھر ایک بھائی نےمجھے بتایا کہ یہ حدیث المنذری میں ترغیب : (2/) میں ذکر کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند میں ایک راوی کانام نہیں لیا گیا یعنی مجہول ہے ۔
پھر میں نے یہ حدیث کشف الاستار : (2/ 39رقم :1154) ۔ اور المجمع : (3/ 211) میں دیکھی اس کی سند اس طرح ہے :
«حدثنا عمرو بن على ، ثنا ابو عاصم ، ثنا عبد الله بن عيسى رجل من أهل اليمن عن سلمة بن وهرام ، عن رجل عن أبي موسى مرفوعاً ، فذكره »
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب