السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس شخص کا کام بہت محنت مشقت کا ہو اور روزہ رکھنا اس کے لیے دشوار ہو تو کیا اس کے لیے روزے نہ رکھنے کی اجازت ہے، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میری اس مسئلے میں رائے یہ ہے کہ کام کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا حرام ہے، جائز نہیں۔ اگر کام کے ساتھ روزہ رکھنا ممکن نہ ہو تو وہ رمضان میں چھٹی لے لے تاکہ رمضان میں روزے رکھ سکے کیونکہ رمضان کا روزہ ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے، اس میں کوتاہی جائز نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب