اگر عورت کی دارھی مو نچھ اُ گ آ ئے تو اسے مونڈنا جائز ہے ؟
اس کے لئے اپنی داڑھی مو نڈنا جا ئز ہے کیو نکہ اسکا مردوں کی داڑھی والا حکم ہے بلکہ اس کے لئے یہ مستحب ہے جیسے کے امام نووی نے شرح مسلم ( 1؍ 139 ) میں کہا ہے:
’’بارھواں مسئلہ : داڑھی کا مونڈنا حرام ہے لیکن اگر کسی عورت کی داڑھی نکل آ ئے تو اس کیلئے سکا مونڈنا مستحب ہے اور (2؍ 205 ) میں کہا ہے : ‘‘ ہاں اگر عورت کی داڑھی مو نچھ اُگ آئے تو اسکا ازالہ حرام نہیں بلکہ ہما رے نزدیک مستحب ہے اور ابن جریر کہتے ہیں : اسکے لئے اسکی داڑھی یا داڑھی بچہ مونڈنا جا ئز نہیں اور نہ ہی مو نچھ مو نڈ نا جائز ہے اسکی خلقت کو کمی پیشی سے نہیں بد ل سکتی ۔ اور ہمارا مذہب وہئ ہے جو آگے بیان ہوا ہے کے ان کے لیئے داڑھی مو نچھ ’ عنفقہ کا ازالہ مستحب ہے انکے لئے نہی آبرووں اور چہرے کے اطراف میں ہے ۔
اور یہ سا بقہ مسئلہ میں گزر چکا ہے کہ شار ع جس سے سکوت اختیا ر کرے وہ معاف ہے۔
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ