السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا آدمی ہمیشہ ننگے سر رہ سکتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے پگڑیا ں بھی ٹوپیوں پر باندھنے کاحکم دیا ہے تو یہ حدیث بغیر پگڑی کے ٹوپی کےعدم جواز پر دلالت کرتی ہے تو ننگے سر رہنا کیسے جائز ہو سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبیﷺ ٹوپی سمیت پگڑی پہنتے تھے اور پگڑ ی کے بغیر ٹوپی بھی پہنی جاسکتی ہے اور ٹوپی کے بغیر پگڑ یبھی پہنی ہےجیسے کہ زادالمعاد ((135/1 میں ہے اور دائمی طور پر ننگے سر رہنا آپکا طریقہ نہیں تھا۔مردوں کے لئے سر ننگا کرنا جائز ہے لیکن دائمی طور پر نہیں اس زما نے میں یورپی لوگو ں کی عادت ہے بلکہ مسلمان کے لئے منا سب ہے کہ وہ پگڑی باندھے یا ٹوپی پہنے۔
اور جو حدیث آپ نے ذکرکی ہے وہ سندا صحیح نہیں اسے ابوداود نے ((209/2 مین ، ترمذی نے ((308/1 میں اور المشکاۃ ((374/2 میں ہے اس میں ابو الحسن العسقلانی مجہول ہے، ترمذی کہتے ہیں اس حدیث کی سند میں اعتراض ہے۔
مراجعہ کریں ضعیف الجامع (3959) الارواء((329/5
تو آپ کے لئے جائز نہیں ہے کہ لوگوں پر ایسی حدیث لازم کریں جو ثایت نہیں ،اسلام سماحت(نرمی ) کا دین ہے ، سماجت (قباحت ) کا نہیں ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب