سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(180) مردوں کے لئے ہاتھ پاؤں پر مہندی لگانا جائز نہیں

  • 11930
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3211

سوال

(180) مردوں کے لئے ہاتھ پاؤں پر مہندی لگانا جائز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مردوں کے لئے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد کے لئے  یہ جائز نہیں  کیو نکہ اس میں عورتوں کۃ ساتھ مشابہت ہے  اور رسول اللہﷺ  نے ان مردوں پر لعنت فر مائی ہے جو عورتوں کی مشابہت کرتے ہیں  اور ان عورتوں پر لعنت فرمائی  جو مردوں کی مشابہت کرتی ہیں ۔بلکہ ابو داود اپنی سنن((326/2 مین لائے ہین ’’باب الادب ‘‘۔ابوہریرۃ ﷜ سے روایت ہے  وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک مخنث لایا گیا  جس نے ہاتھ پاؤں میں  مہندی لگائی ہو ئی تھی  تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :یہ کیوں کرتا ہے؟‘‘ تو انہوں نے کہا  :یہ عورتوں کی مشابہت کرتا ہے  تو آپ ﷺ نے اسے نقیع کی طرف بھگا دینے کا حکم دیا ۔ تو کسی نے کہا : اے اللہ کے رسو ل ﷺ ٖپ اسے قتل کیو ں نہیں کرتے، تو فرمایا :’’مجھے نمازیوں کے قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے ‘‘۔ تو یہ صحیح  حدیث دلالت کرتی  کہ مردوں کے لئے   ہاتھ پاؤں  میں مہندی لگانی جائز نہین ۔ اور بیماری کی وجہ سے اس کا استعمال  جائز ہے جیسے دلالت کرتا ہے  ان کا  یہ قول :’’ما بال ھٰذا‘‘۔ یعنی یہ کس کے لئے مہندی لگاتا  ہے ،‘‘ اور سنن مین  وارد ہے کہ نبیﷺ  بیمار کی جگہ پر مہندی رکھا کرتے  تھے ۔

رہا عورتوں کا مہندی لگانا تو اس کی ترغیب  حدیثوں  مین بکثرت آئی ہے مراجعہ کریں  نیل الاوطار (/6344( اور داڑھی میں مہندی لگانا سنت ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص403

محدث فتویٰ

تبصرے