السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حمام میں ایسے کاغذات لے کرجانے کے بارے میں کیا حکم ہے جن پر اللہ تعالیٰ کانام لکھا ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حمام میں ایسے کاغذات لے کر جانا کائز ہے جن پر اللہ کا نام لکھا ہو بشرطیکہ یہ کاغذات جیب میں ہوں اور نظر نہ آتے ہوں بلکہ پوشیدہ اور مخفی ہوں اور پھر اکثر مسلمانوں کے نام تو اللہ تعالی کے نام کے ذکر سے خالی نہیں ہوتے مثلا ان کےنام عبداللہ اورعبدالعزیز وغیرہ ہوتے ہیں ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب