سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) کپڑے پر نا معلوم پیشاب لگ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

  • 11851
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 994

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کپڑے پر لڑکی کا پیشاب لگ جائے اور یہ معلوم  نہ ہو کے کہاں لگا ہے تو کپڑے پر چھینٹیں مارے جائں گے یا کیا کیا جائے گا ؟اخوکم فی اللہ :گل محمد۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کپڑے کو پیشاب کا لگنا یقینی ہو تو اگر ممکن ہو اسے اتار کر دھونا چاہیے اور پانی نہیں ملتا تو اس میں نماز پڑھ لینی چاہیے اسی لئے امام طحاوی نے معانی الا ثار (1؍43) میں کہا ہے آپ دیکھتے نہیں کہ اگر کپڑے  کو پیشاب لگ گیا ہو اور لگنے  والی  جگہ مخفی ہو تو وہ چھنٹے مارنے سے پاک نہیں  ہوگا اسے دھونا ضروری ہے تاکہ نجاست سے پاک ہو جائے۔ اور یہ جاننا چاہیے کہ نجاست میں کچھ بھی معاف نہیں  اور یہ کہنا کہ نجاست غلیظہ بقدر ایک درھم کے معاف ہے تو یہ قول بلا دلیل ہے ۔

اس کا ذکر اپنی جگہ آئے گا  بلکہ نجاست اگر شرعی طور پر نجاست ہو تو اس کا دھونا فرض ہے اگر ممکن ہو ۔ہم نجاست کے ساتھ شرعیہ کی قید اس لیے لگائی ہے کہ بعض فقہا ء بعض چیزوں کو نجس کہتے ہیں ان کی نجاست کے لیے سوائے ان آراء کے کتاب وسنت کی کوئی دلیل نہیں ہوتی۔ اور مسلمان پر دلیل کی تابعداری فرض ہے مسلمان اپنے دینی معاملات میں دلیل سے حاصل ہونے والی بصیرت رکھتا ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص325

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ