بعض لوگ کہتے ہیں کہ اینٹ پتھر اللہ کا ذکر کرتے ہیں جب انسان ان کے ساتھ استنجاء کرنے کا ارادہ کرے تو انہیں کہنا چا ہیے ’‘‘اللہ کے ذکر سے چپ ہو رہو ۔کیا یہ بات صحیح ہے ؟ اخوکم اسمٰعیل
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
ایسی کوئی چیز نہیں جو پا کیز گی اور تعریف کے سا تھ یاد کرتی ہو ’ ہا ں یہ صحیح ہے کہ تم اس کی تسبیح نہیں سمجھ سکتے’’(بنی اسرائل:44)
تو اینٹ پتھر اللہ کا ذکر کرتے ہیں لیکن اس ذکر سے چپ رہنے کا حکم کہیں وارد نہیں ہوا ہے نہ ہی اس کا نبیﷺ نے اپنی امت کو حکم دیا ۔