سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50) قرآن مجید کو سری طور پر پڑھنے والا

  • 11840
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1098

سوال

(50) قرآن مجید کو سری طور پر پڑھنے والا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

الحمدللہ! میں قرآن مجید بہت اچھے طریقے سے پڑھتاہوں کہ مجھے قریبا قریبا قرآن مجید حفظ ہے لیکن میری مشکل یہ ہے کہ جب مین قرآن مجید سے دیکھے  بغیر زبانی جہری  طور پر قراءت کروں تو میں بہت بھولنے  لگتا ہوں  ت سوال  یہ ہے کہ کیا سری طور پر پڑھنےمین کوئی گناہ ہے اور کیا اس  سے ثواب  میں  کمی ہوجاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سری طور پر قرآن مجید پڑھنا زیادہ افضل ہے جیساکہ اس حدیث سے واضح ہوتا ہے جسےحسن اسناد کے ساتھ محدثین کی ایک جماعت نے بیان کیاہےکہ نبی اکرم ﷺ نےفرمایا:

 ’’الجاهر بالقرآن كالجاهر بالصدقة والمسر بالقرآن كالمسر بالصدقة "‘‘(سنن ابوداود التطوع باب رفع الصوت  في صلاة الليل ح:1333 سنن الترمذی/فضائل القرآن ۲۰ (۲۹۱۹)، سنن النسائی/قیام اللیل ۲۲ (۱۶۶۲)، والزکاة ۶۸ (۲۵۶۲)، (تحفة الأشراف: ۹۹۴۹)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۵۱، ۱۵۸،۲۰۱) (صحیح)))

’’بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا ایسے ہے جیسے اعلانیہ طور سے خیرات کرنے والا اور آہستہ قرآن پڑھنے والا ایسے ہے جیسے چپکے سے خیرات کرنے والا۔‘‘

یہ اس بات کی دلیل  ہے کہ قرآن مجید سری  طور پر پڑھنا افضل ہے جس طرح کہ  سری طور پر صدقہ کرنا افضل ہے البتہ ااگر مصلحت اور حاجت  کا تقاضا جہر کا ہوتو جہری طورپر پڑھنا پڑتا ہے لہذا  اگر آپ  کےلیے  سری طور پر پڑھنا  زیادہ نافع ہے تو یہ افضل ہے البتہ اگر سامعین میں کوئی حافظ ہو جو غلطی کے بارے میں بتاسکے  زبانی میں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص51

محدث فتویٰ

تبصرے