سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) سورۃ الضحیٰ اور اس کے بعد کی سورۃ کے بعد اللہ اکبر کہنا

  • 11831
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2186

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ریڈیو اورٹیلی وژن پربعض قاریوں سے سنا ہے کہ وہ سورۃ الضحیٰ کی تلاوت کی بعد اللہ اکبر کہتے ہیں تو کیا یہ مشروع ہے  اور اس سورۃ کے علاوہ دیگر سورتوں کے لیے بھی یہ حکم ہے اور کیا نماز میں بھی  ان کی قراءت کےبعد اللہ اکبر کہنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قاری مکہ عبداللہ بن کثیر جو کہ قراء سبعہ میں سے ایک ہیں کی قراءت میں اللہ اکبر کہنا وارد ہے اور انہوں نے اپنے مشائخ سے لے کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تک سند سےیہ روایت کیا ہے سورۃ الضحی سےلے کر سورۃ  الناس تک ہر سورت کےبعد اللہ اکبر کہا جائے لیکن اہل حدیث سےیہ تکبیر منقول نہیں ہے جس  کے معنی یہ ہیں کہ یہ مرفوعا ثابت  نہیں ہے ابن کثیر کے علاوہ قراء میں سے  کسی اور  نےبھی  اسے ذکر نہیں کیا جو ابن کثیر کی قراءت سے پڑھے وہ تکبیر کہہ لے لیکن  کہنے والے یانہ کہنے والے کسی پر کوئی اعتراض نہیں کیاجائے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص47

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ