السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا دفتروں میں بعض قرآنی آیات کولٹکانا جائز ہے؟ اور کیا یہ صحیح ہے کہ ان کا حکم بھی وہی ہے جوتصویروں کا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تصویروں کالٹکانا توجائز نہین ہے البتہ یاد دہانی کےلیے دفتروں میں آیات اور احادیث کے لٹکانے میں کوئی حرج نہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب